بھٹکل،4؍مارچ (ایس او نیوز) ہیبلے گرام پنچایت میں پنچایت صدر این ڈی موگیر کی صدارت میں سنیچر کوعام میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں عوام نے علاقوں کے مختلف مسائل سامنے رکھتے ہوئے اپنی بات پیش کی۔ میٹنگ میں کئی محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔محکمہ فاریسٹ کے افسران سے عوام نے اتی گرام زمین کے سلسلے میں کئی سوالات کئے ۔ اس کے علاوہ محکمہ ہیسکام وغیرہ کے مسائل پر بحث ہوئی ۔میٹنگ میں تعلقہ پنچایت ممبر مہابلشورنائک ، نائب صدر علی ابو سمیت پنچایت کے تمام ممبران ، سمیت کئی محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔